حیدرآباد۔ 22۔ جنوری (پریس نوٹ) کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام جلسہ میلاد النبیؐ برائے خواتین اِتوار 26 جنوری کو صبح 9 بجے دارالسلام میں زیر نگرانی نقیب ملت بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین منعقد ہوگا۔ اس جلسہ سے علماء کرام و قائدین پس پردہ خطاب کریں گے۔ جلسہ کے سلسلہ میں میدان میں بڑے پیمانہ پرانتظامات کئے جارہے ہیں۔ شامیانے نصب کئے جائیں گے اور خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر کرسیوں کا انتظام بھی کیاجائے
گا۔خواتین سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ جلسہ کو مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ‘ مولانا خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ‘ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی ‘ حبیب ملت جناب اکبرالدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی ‘ جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس ‘ ایم ایل اے مخاطب کریں گے۔ قاری عبدالعلی صدیقی کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا۔ نعت شریف جناب محمد شفیع قادری‘ جناب راشدعبدالرزاق میمن‘جناب محمد مسلم الدین انصاری سنانے کی سعادت حاصل کریں گے۔